قو انین کی خلا ف ورزی ، نجی ٹیلی ویژن کی عمارت سمیت دو عمارتیں سربمہر
اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی) چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس نے آبپارہ اور ایف ٹن میں واقع دو عمارتوں کو سربمہر کردیا ہے گزشتہ روز سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے تعمیرات میں سی ڈی اے کے بلڈنگ بائے لاز کی خلاف ورزی کرنے والے دو بلڈرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عمارتیں سربمہر کردی ہیں سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس نے سیکٹر ایف ٹن مرکز میں واقع پلاٹ نمبر 11اے پر تعمیر ہونیو الی عمارت کو بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا ہے ۔جبکہ ایک دوسری کاروائی کے دوران بی سی ایس نے سیکٹر جی سکس مرکز میں واقع ایک نجی ٹیلی ویژن کی عمارت کو بھی غیر قانونی تعمیرات کرنے پر جزوی طورپر سربمہر کردیاہے ۔