• news

قومی ثقافتی لوک میلے میںجڑواں شہروں کے عوام کی غیر معمولی دلچسپی

اسلام آباد(کلچرل رپورٹر)شکرپڑیاں پر جاری قومی ثقافتی لوک میلہ میں شائقین کا رش روز بروز بڑھتاجا رہا ہے۔شام کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ کے باوجود کثیر تعداد میں لوگ میلہ دیکھنے آرہے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ایک طرف تمام دن میلہ گرائونڈ میں علاقائی ڈانس گروپ وقفہ وقفہ سے اپنا رقص پیش کرتے رہتے ہیںا ور دوسری طرف تمام صوبوں کے پویلینز میں لوک فنکار خوبصورت گیت گاکر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ لوک میلہ کی روایت کے مطابق تمام صوبے باری باری اوپن ائیر تھیٹر میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کابھی اہتمام کرتے ہیں ۔آج صوبہ پنجاب کے لوک فنکار شام 7 بجے اپنے فن کا بھرپورمظاہرہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن