بارانی یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی اور زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے ملک میں جدیدسائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ اور سائنسی اور صنعتی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان اور زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابرنے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے معاہدے کے تحت دونوں اداروں کا مقصد معیاری تحقیق اور تعلیمی ترقی کے لیے تکنیکی اور سائنسی معلومات کا باہمی تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے انٹرنشپ کے لحاظ سے مواقع بھی پیدا کرنا ہے تقریب میں دونوں اداروں کی قیادت نے امید ظاہر کی کہ یہ مفاہمتی یادداشت نہ صرف طلباء اور اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بلکہ ملک کی ترقی کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب میں مختلف فیکلٹیز اور اداروں کے ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔