• news

پی ایچ اے نے مون سون کے دوران 31 ہزار پودے لگائے، شیخ طارق محمود 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی نے مون سون کے دوران 31 ہزار پودے لگائے، حکومت پنجاب نے 7 اگست تک شجر کاری مہم کا ٹارگٹ 18 ہزار پودے مقرر کیا تھا ،یہ بات ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے شیخ طارق محمود نے ایک محکمانہ بریفنگ میں بتائی، انہوں نے کہا کہ 31دسمبر تک پی ایچ اے راولپنڈی کا دو لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے اور اس ٹارگٹ کو بھی قبل از وقت حاصل کیا جائیگا، پی ایچ اے راولپنڈی پودے لگانے کے بعد انکی جیو ٹیگنگ کے ذریعہ مانیٹرنگ بھی کرتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن