کشمیر الیکشن کی جیت عمران خان کی محنت کا نتیجہ ، حنیف خان
اسلام آباد(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 54ٹریڈر ونگ کے صدر I-11/4سبزی و فروٹ منڈی کے چیئر مین حاجی حنیف خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کشمیر الیکشن کی جیت پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کی22 سالہ جدوجہد کی محنت رنگ لائے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کا جھنڈا مقبوضہ کشمیر میں بھی لہرائے گا کشمیر کی عوام نے پی ٹی آئی کو کامیاب کرکے یہ ثابت کیا کہ وزیر اعظم عمران خان ایک عومی لیڈر ہے جس طرح ہمارے فوجیوں نے اپنے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں ان شہید نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں میں سمجھتا ہوں کشمیر سے بھی کرپشن کا خاتمہ ہو گاعمران خان نے ایک نئے سیاستدان کو وزیر اعظم بنا کر یہ ثابت کیا کہ وہ واقعی تبدیلی ہوئی ہے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔