• news

وزراء کے الزمات مسترد، ثبوت مانگیں گے، الیکشن کمشن: نو ٹس ملا تو تفصیلی جواب دینگے: فواد

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) الیکشن کمشن نے وزیراطلاعات فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمشن نے وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمشن نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام تراشی  پر وزیراطلاعات فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔  اعظم سواتی کے الیکشن کمشن پر عائد الزامات پر ان سے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔  فواد چوہدری نے پریس بریفنگ میں الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام تراشی کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں وزرا کو نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ مزیدکارروائی کی جا سکے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں۔ نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت ادارہ الیکشن کمشن کی حیثیت مسلمہ ہے لیکن شخصیات غلطیوں سے مبرا نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے، ادارے پر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن