سی اے اے کاملک کے بڑے ایئرپورٹس پر جدید سکیورٹی مشینری نصب کرنے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر جدید سیکیورٹی مشینری نصب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر جدید ہینڈ اور ہولڈ بیگجز اسکیننگ مشینیں حاصل کرنے کے لیے کے لئے خواہشمندکمپنیز، کنسلٹننسی فرمز سے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کرلی ہیں۔سی اے اے کے مطابق 60 اسکیننگ مشینیوں کے لئے سیفٹی اور سیکیورٹی معیار بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی اور ٹی ایس اے کے مطابق ہونا لازمی ہے۔