• news

پاکستان اور پاکستانیت کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے،کاشف ظہیر کمبوہ

اسلام آباد(خبر نگار )گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے اپی ایس کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یوتھ ایسویسی ایشن آف پاکستان کاشف  ظہیر کمبوہ  نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیت کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے،نوجوان نسل کو ففتھ جنریشن وار کا مکمل ادراک ہونا چاہئے۔نوجوان دشمن کی اندرونی وبیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔27 فروری کو ابھی نندن اور اس کا جہاز گرا کر دشمن کو پیغام دے دیا۔پاکستانی قوم اپنے مادر  وطن کا دفاع کرنے والی سب سے بڑی اور بہادر قوم ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوتھ ایسویسی ایشن آف پاکستان 
کاشف ظہیر کمبوہ، سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی،ڈاکٹر رفت حسین،جنرل ر سمریز سالک،ایمبیسڈر نجم ثاقب،ہشام سرور،افشاں تحسین باجوہ،صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی،آصف خورشید،کشمیر ایکٹوسٹ زمان باجوہ ودیگر نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک روزہ ایک قوم ایک منزل کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن