• news

 ریاست نوجوانوں کی تعلیم اور صحت کی ذمہ دار ہے، رانا تنویر حسین


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے نوجوانوں کی تعلیم اور صحت کی ذمہ دار ہے،پاکستان کے مستقبل کو صحیح پلیٹ فارم فراہم کرنا ہمارا اجتماعی فرض ہے تاکہ وہ ملک کے لیے کردار ادا کرنے والے شہری بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے انسداد کے لیے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میںشروع کی گئی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت نے 2019میں "اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں سکول بیسڈ ڈورمنگ پروگرام" کا منصوبہ شروع کیا، یہ ابتدائی طور پر مالی سال 2020سے مالی سال 2021-22 تک تین سالہ منصوبہ تھا۔ تاہم اسے مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا اسکولوں میں 5 سے 14 سال کی عمر کے تقریبا 481,823 بچوں کوپیٹ کے کیڑے مارنے کا کی گولیاں کھلانے کاہدف ہے۔ اس منصوبے کا تصور انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک الٹرنیٹیوز کے ساتھ مل کر انٹرایکٹو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ، پاکستان، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک اور ایویڈینس ایکشن کے ذریعہ 2016میں اسکولوں میں کرائے گئے تفصیلی سروے کے بعد بنایا گیا تھا۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے اس منصوبے جو چلا رہی ہے۔وزیر کو بتایا گیا کہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں 40اضلاع ایس ٹی ایچ کے انفیکشن کے خطرات ہیں جن میں 17ملین اسکول جانے والے بچوں کو علاج کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں ایس ٹی ایچ کا پھیلا بھی 20فیصد سے زیادہ پایا گیا۔ جبکہ آئی سی ٹی کے کچھ علاقوں میں پھیلا 50 سے زیادہ پایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن