جنیوا ڈونرز کانفرنس پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ا میر مقام
اسلام (نمائندہ نوائے وقت)مشیر وزیر اعظم ا میر مقام نے کہا ہے کہ جنیوا ڈونرز کانفرنس پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت اور خصوصا وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کا پوری دنیا نے اعتراف کر لیا۔ ساڑھے 10 ارب ڈالر سے زائد امداد اس مشکل وقت میں بڑی بات ہے اور انٹرنیشنل کمیونٹی اور تمام عالمی اداروں کا پاکستانی حکومت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔اصلی آٹا اور گندم چوری کا پتہ تک نہیں چلا کہ کس طرح اس کی ذخیرہ اندوزی کی گئی اور قوم کو مشکل میں ڈالا گیا ۔ انہوں نے یہ بات صوابی میں شیراز اکرم باچا اور اعجاز اکرم باچا کے حجرے میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔