ہنگری کے سفیر کی چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات،تعلیمی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نامہ نگار )پاکستان میں ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلیمی تعاون کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلیمی شراکت داری کو تسلیم کیا جس میں 2016سے پاکستانی شہریوں کو وظائف کی پیشکش بھی شامل ہے۔سفیر نے چیئرمین ایچ ای سی کو بتایا کہ سالانہ پیش کئے جانے والے وظائف کی تعداد 200سے بڑھا کر 400کر دی جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)2023سے 2025تک موثر رہے گی۔فازیکاس نے ڈگری کورسز کے علاوہ ہنر پر مبنی تعلیم میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات سے اتفاق کیا کہ عالمی معیشت تیزی سے مہارت پر مبنی روزگار پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔