کرونا: 24 گھنٹوں میں اڑھائی ہزار ٹیسٹ‘ 7 مثبت
اسلام آباد، کوین ہیگن (خبر نگار+ شہنوا) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 7 کیس رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 472 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.28 فیصد رہی۔ کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ جبکہ 17افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پشاور میں151 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3مثبت آئے اور شرح 1.99 فیصد رہی۔ لاہور میں 384 ٹیسٹ کئے مثبت آئے اور شرح 0.78 فیصد رہی۔ ڈنمارک کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں داخل ہونے والے چینی سیاحوں پر پابندیاں غیر ضروری ہیں۔ وزارت نے کوویڈ۔19 بارے اقدامات کا اندازہ لگانے کے بعد کہا کہ چین سے آنے والوں پر ڈنمارک میں داخل ہونے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔ ڈنمارک کے وبائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس وقت چین سے ڈنمارک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلائو کا کوئی نمایاں خطرہ نہیں ہے۔