عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج کیس، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کیس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت14 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔