جنیوا کانفرنس میں کامیابی پر شہباز شریف، بلاول بھٹو مبارکباد کے مستحق ، راجہ پر ویز اشرف
اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے یورپی یونین ، یو ایس ایڈ، ایشیائی ترقیاتی بینک ، اسلامی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک، چین، سعودی عرب، جرمنی، جاپان، فرانس، آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اورمتاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے دیگر نقصانات کے ازالے کے لئے 9 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی فراخدلانہ امداد سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں مدد گار ثابت ہو گی۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر دنیا کی توجہ مبذول کروانے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں کو بھی سراہا۔