• news

 امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا: ازوبیل کولمین


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے گزشتہ روز جینیوا بین الاقوامی کانفرنس میں امریکی وفد کی سربراہ کی حیثیت سے اعلان کیا کہ امریکہ پاکستان کی حالیہ سیلاب کے نتیجے میں تباہی سے بحالی کی کوششوں میں مدد جاری رکھنے کیلئے مزید 100 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کر رہا ہے۔ اس فنڈنگ سے پاکستانی عوام اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔ 2022 میں فراہم کردہ سیلاب کی امداد، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 97 ملین ڈالر اور خوراک کی حفاظت کی امداد اور یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کی جانب سے 4.8 ملین ڈالر کی مالی امداد کے ساتھ مل کر، اب تک کی کل امریکی امداد200 ملین ڈالر سے زیادہ ہو جاتی ہے۔اس نئے 100 ملین ڈالر میں نئی اور ری ڈائریکٹ دونوں فنڈنگ شامل ہیں۔ یو ایس ایڈ  زراعت اور خوراک کی حفاظت، صحت، اقتصادی ترقی، تعلیم، تحفظ اور گورننس کے لیے درکار تعاون کو ترجیح دیتے ہوئے 79.3 ملین ڈالر فوری طور پر فراہم کر رہا ہے۔ اس فنڈنگ میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے وسائل کی مد میں جاری کردہ 20.7 ملین ڈالر بھی شامل ہیں جو سیلاب سے متاثرہ افغان مہاجرین اور پاکستان میں میزبان کمیونٹیز کی مدد کے لیے انسانی امداد فراہم کریں گے۔  

ای پیپر-دی نیشن