2022،ٹیلی کام آمدنی میں 694ارب اضافہ:پی ٹی اے رپورٹ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)ٹیلی کام شعبے میں شاندار پیش رفت کے نتیجے میں مالی سال 2022- 2021 میں 694 ارب روپے (694) بلین روپے ریونیوحاصل کیا۔ پی پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 کے مطابق شعبے میں 2,073 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ قومی خزانے میں 325.2 ارب روپے کا حصہ ڈالا جس میں سے ٹیکس کی مد میں دو سو بائیس ارب ستر کروڑ (222.7) جبکہ ایک سو دو ارب پچاس کروڑ (102.5 بلین) روپے کی آمدنی نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی نیلامی اور لائسنس کی تجدید سے ممکن ہوئی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں افراط زر اور مہنگائی جیسے چیلنجوں کے باوجود ایک ترقی پسند ریگولیٹری ماحول بدولت پاکستان بھر میں ٹیلی کام کے اعدادوشمار اور ٹیلی کام سروسز کے استعمال میں اضافے پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ پاکستان میں ٹیلی کام صارفین (فکسڈ اور موبائل) کی تعداد19کروڑ 70لاکھ (197 ملین)سے زائد ہے جو کہ 90 فیصد ٹیلی ڈینسٹی کی وجہ ہے۔ مزید برآں، بائیو میٹرک طور پر تصدیق شدہ سمز/سبسکرائبرز کی تعداد19 کروڑ چالیس لاکھ(194 ملین) سے زائد ہو گئی ہے جبکہ براڈ بینڈ سبسکرپشن 56 فیصد کے ساتھ بڑھ کر 12 کروڑ 40لاکھ (124 ملین)ہو گئی ہے اس کے علاوہ موبائل ڈیٹا کا سالانہ استعمال تقریبا 31 فیصد بڑھا ہے جو کہ اب 8,970 پیٹا بائٹس (6.8 جی بی فی سبسکرائبر، ماہانہ ہے زیر جائزہ سال کے دوران اسپیکٹرم ریشنلائزیشن کے حوالے سے اسپیکٹرم کی کارکردگی میں واضح طور پر بہتری دیکھنے میں آئی جس سے صارفین کے تجربے میں مثبت اضافہ ممکن ہوا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار موبائل فون سیٹوں کے درآمد ی حجم میں کمی ہوئی پی ٹی اے کے تعاون سے مقمی سطح پر موبائل فون تیار کیئے جارہے ہیں۔