• news

 جنیوا کانفرنس میں 9.7 بلین ڈالر فنڈ،تاریخی کامیابی ہے: فیصل کنڈی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے  کہا کہ پاکستان نے جنیوا کانفرنس میں 9.7 بلین ڈالر کے فنڈز حاصل کرکے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی موثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں مختلف ممالک کا دورہ کیا اور عالمی برادری کو سیلاب کے بعد پاکستان کو درپیش صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ن پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے میڈیا کوآرڈینیٹر، نذیر ذوبھی موجود تھے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ، ایس اے پی ایم نے کہا کہ 9.7 بلین ڈالر میں 9.04 بلین ڈالر، 570.50 ملین یورو اور 36 ملین پاؤنڈ شامل ہیں جو کہ تقریباً 2204 بلین روپے بنتے ہیں۔فیصل کنڈی نے کہا کہ فنڈز سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ملک بھر کے لوگوں کی تعمیر نو اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس طرح مختلف ممالک کا دورہ کرکے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ لڑا اس سے ان کی سفارتی دانشمندی ظاہر ہوتی ہے۔خیبرپختونخوا میں گندم کے حالیہ بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو بحران کے حل میں کوئی کردار ادا نہ کرنے پر تنقید کی۔

ای پیپر-دی نیشن