• news

افغانستان میں محکمہ تعلیم کے مرد ملازمین کو داڑھی‘ خواتین کیلئے حجاب کی ہدایت


لاہور (نیٹ نیوز) افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم نے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے اور خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی ہدایت کر دی۔ افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارکے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری حکم نامے میں مرد ملازمین کو 'شریعت' کے مطابق داڑھی رکھنے اور با جماعت نماز اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکم نامے میں خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔ کئی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں نے افغانستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام کی جانب سے خواتین ورکرز کو کام کی اجازت پر فلاحی تنظیموں نے کچھ سرگرمیاں بحال کر دیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن