• news

تعلیم کے شعبے پر بھر پور توجہ کی ضرورت، معیار مزید بلند کرنا ہے: گورنر 


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت صادق پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز نے سکول کے نئے پرنسپل مسٹر ڈیوڈ ڈاوڈلزکے نام کی متفقہ طور پر منظوری دی اور ان کی تعیناتی کے شرائط و ضوابط کو منظور کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ صادق پبلک سکول بہاولپور کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانا ہے۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز نے تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری بھی دی ہے جو سکول کے اندر تدریسی نظام، انفراسٹرکچر اور مالی معاملات کو دیکھیں گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم کے شعبے پر نہ صرف بھر پور توجہ دینا ہوگی بلکہ اس کے معیارکو مزید بلند بھی کرنا ہے۔ دریں اثناہ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے گورنر ہاﺅس لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام'' 22 لوگ'' کی کتاب کی رونمائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کتب بینی کا کلچر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوانوں میں کتابیں پڑھنے کا رحجان کم ہوا ہے۔ معاشرے میں برداشت تحمل و رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے کتب بینی کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ چانسلر پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز کو متحرک کر کے سات اہم شعبوں پر کنسورشیم بنانے پر کام کر رہا ہوں۔
گورنر 

ای پیپر-دی نیشن