دنیا کے سرد ترین شہر یاکوتسک میں درجہ حرارت منفی 50 ہوگیا‘ تصاویر وائرل
یاکوتسک(نیٹ نیوز) روس کی ایک وفاقی خودمختار اکائی سخا جمہوریہ کا دارالحکومت یاکوتسک کرہ ارض کا سب سے سرد شہر ہے جہاں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک پہنچ گیا لیکن معمولات زندگی پھر بھی رواں دواں ہے۔ ایسے حیرت انگیز شہر اور یہاں کے باسیوں کے معمولات زندگی پر مشتمل وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔
دنیا کے سرد ترین شہر کے باسیوں نے یہ کلیہ سچ ثابت کردیا انسان خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور خود کو درجہ حرارت کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔