• news

نیپرا نے تھرمل پاور پلانٹس کی جائزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی  


اسلام آباد(نا مہ نگار) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا )نے تھرمل پاور پلانٹس کی جائزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی  ہے ،نیپرا کی جانب سے جاری جائزہ کارکردگی رپورٹ 22-2021کے مطابق تھرمل پاور پلانٹس میں 33فیصد فرنس آئل پر ہیں،تھرمل پاور پلانٹس میں 27فیصد ایل این جی فیول پر ہیںکوئلے پر 24فیصد اور گیس پر 16فیصد ہیں تھرمل پاور پلانٹس میرٹ آرڈر پر چلائے جاتے ہیں نیپرا رپورٹ  کے مطابق میرٹ سے ہٹ کر غیر منصفانہ پلانٹس چلانے پر آپریٹر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے،مالی سال 22-2021کے دوران مہنگے فرنس آئل پلانٹس سے بجلی پیداوار کم رہی مالی سال 22-2021کے دوران مہنگے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار44روپے14پیسے فی یونٹ تک رہی،رپورٹ کے مطابق فرنس آئل پر لگے تھرمل پاور پلانٹس سے فی یونٹ بجلی 30روپے 14پیسے سے 44روپے14پیسے تک رہی ان پاور پلانٹس میں صبا پاور،لال پیر پاک جن سمیت حبکو شامل ہیں اسی طرح سے مالی سال 22-2021کے دوران ایل این جی گیس اور کوئلے پر سستے تھرمل اور ایفیشنٹ پاور پلانٹس زیادہ عرصہ چلے ان ایفیشنٹ پاور پلانٹس میں بھکی بلوکی اور حویلی بہادر شاہ ایل این جی پلانٹس،پورٹ قاسم کول پاور اور،اوچ اور اوچ ٹو شامل ہیں ،مالی سال 22-2021کے دوران سستے پاور پلانٹس کو 80فیصد تک چلایاگیامالی سال 22-2021کے دوران فرنس آئل کے مہنگے پاور پلانٹس کو تین سے پونے چار فیصد تک چلایا،گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن