• news

 بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب ارکان کو مبارکباد، پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت:خورشید شاہ


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیرآبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کراچی اور حیدر اباد ڈویژن کے میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر نو منتخب ارکان کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے اور اور اسی لئے ہر دور میں عوام نے اس پارٹی کو عزت بخشی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عوام اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے سے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نو منتخب اراکین عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور اپنے حلقے کی عوام کی ترقی کیلئے انتھک محنت کریں گے

ای پیپر-دی نیشن