• news

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی انتخابات کیلئے پولیٹیکل ایکشن کمیٹی قائم


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں عام انتخابات 2023 کیلئے پولیٹیکل ایکشن کمیٹی قائم کردی۔پولیٹیکل ایکشن کمیٹی وسطی پنجاب میں عام انتخابات سے قبل عوامی رابطہ مہم کو موثر بنانے میں کردار ادا کرے گی، یہ کمیٹی عام انتخابات 2023 میں قابل اور مضبوط امیدواروں کو سامنے لائے گی۔صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے مطابق پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری عثمان سلیم ملک ہوں گے، راولپنڈی سے سردار اظہر عباس اور گوجرانوالہ سے چودھری اختر علی ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ انتخابات  کے لئے امیدواروں کی نشاندہی  کے متعلق خبر نوائے وقت شائع کر چکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن