• news

13 سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مر رہا :شیخ رشید


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مر رہا ہے اور یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چار دنوں کیلئے یوکے آیا ہوں لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا شیخ رشید احمد نے کہا کہ کو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی ان کو عقل آجانی چاہئے شہباز شریف پر عدم اعتماد بھی آسکتی ہے اپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتا ہے.

ای پیپر-دی نیشن