• news

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی: ملک ابرار


اسلام آباد(خبرنگار) مسلم لیگ (ن)راولپنڈی ڈویژن کے صدراور سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ پی ایم ایل این پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔ کراچی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ناکامی کا سلسلہ پنجاب میں بھی جاری رہے گا۔ عمران خان حصول اقتدار کیلئے ملکی سالمیت کو داو پر لگا رہے ہیں،یوٹرن خان اب قومی اسمبلی میں واپس آنے کے لیے پر تول رہا ہے،ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کر دی ہے،عمران خان نے پاکستان کو خراب کرنے کیلئے حالیہ تمام ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیکر اپنے پارٹی کارکنوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) راولپنڈی ڈویژن کے راہنماصدر سٹی و سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان،سیکرٹری جنرل سٹی و سابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن