قاسم سوری کا نامناسب ٹوئٹ پر ایف آئی اے طلبی نوٹس کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد(وقائع نگار) قاسم سوری نے نامناسب ٹوئٹ پر ایف آئی اے طلبی نوٹس اور انکوائری کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ سیاسی مخالفت اور عناد کی بنا پر میرے خلاف ایف آئی اے کو شکائت کی گئی۔
صحافی سلیم صافی نے الزام عائد کیا میں نے اْن کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی،یہ بھی الزام لگایا گیا ٹوئٹر کمنٹ سے صحافی سلیم صافی اور ان کی فیملی کی پرائیویسی متاثر ہوئی،پی ٹی آئی ورکر ہونے کے باعث عمران خان کی آئیڈیالوجی کا ہر فورم پر دفاع کرتا ہوں،جس ٹویٹ کا حوالہ دیا گیا وہ صحافی کے 28 دسمبر کے ٹوئٹ کا اگلے روز دیا گیا جواب تھا، سلیم صافی کے صحافتی کیریئر پر کمنٹ کیاجس کا ان کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں،استدعا ہے کہ میری درخواست پر فیصلے تک ایف آئی اے کا نوٹس معطل کیا جائے،صحافی سلیم صافی کی درخواست پر ایف آئی اے نوٹس اور انکوائری کو کاالعدم قرار دیا جائے۔