• news

سینیٹ  قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا ان کیمرہ اجلاس کل ہوگا 

 اسلام آباد (خبرنگار) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی میںکل ( پیر)کو ان کیمرہ اجلاس میںکے الیکٹرک کے آغاز سے اب تک کی تفصیلی بریفنگ لی جائے گی پاور ڈویژن کے ساتھ معاہدات، ڈسکو کا چارج سنبھالنے سے لے کر آج تک زیر التوا مالی معاملات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گاپیر (کل) کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوگا اجلاس میںسی ای اوکے الیکٹرک کی طرف سے کمپنی کے آغاز سے اب تک کی ایک تفصیلی بریفنگ لی جائے گی جبکہ سی ای او کے الیکٹرک کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اور اب تک کی کامیابیاں ترقیاتی سیکٹر کے منصوبے اور منصوبوں کے ساتھ ٹینڈرنگ کے مکمل عمل کا طریقہ کار بشمول کی گئی سرمایہ کاری کی مکمل تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے نئے پاور پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ساتھ معاہدات ڈسکو کا چارج سنبھالنے سے لے کر آج تک زیر التوا مالی معاملات سے متعلق خط  کتابت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی 

ای پیپر-دی نیشن