فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے: سعودی وزیر خارجہ
ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مشروط کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے۔ اسرائیل کے نو منتخب وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ بات چیت میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر عرب ممالک کے بعد اب ہم سعودی عرب سے بھی معاہدہ ابراہیم کرنا چاہتے ہیں جس پر ردعمل دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان نے کہا کہ تعلقات معمول پر آنے اور مشرق وسطیٰ میں حقیقی استحکام صرف فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست دینے سے ہی آئے گا۔