• news

محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ نامزدگی ، پی ٹی آئی کو ایک اور شکست 


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیر اعلی کی تقرری تحریک انصاف کو سیاسی محاذ پرایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ میں بھی سابقہ پنجاب حکومت اپنا حصہ نہ ڈال سکی معروف قانونی وآئینی ماہر حشمت حبیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے فیصلہ چیلنج نہیں کیا جاسکتا تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلی پنجاب تقرری کے بعد تحریک انصاف اور پرویز الہی کو سیاسی محاذ پر ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا یے حکومت و اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر ڈیڈلاک کا نقصان پنجاب میں سابقہ حکمران جماعت کو اٹھانا پڑا ہیجبکہ اپوزیشن کیجانب سے دیئے گئے ناموں میں سے نگران وزیر اعلی کی تقرری سے پنجاب کی اپوزیشن جماعت کی سیاسی جیت ہوئی یے اس ضمن میں معروف آئینی وقانونی ماہر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنیئر وکیل حشمت حبیب نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے مابین عدم مشاورت اور پارلیمانی پارٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ فیصلہ حتمی ہے اسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا دوسری جانب مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن