• news

سٹیٹ بنک  مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا‘ شرح سود میں اضافے کا امکان

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی زری پالیسی (مانیٹری پالیسی) کمیٹی کا اجلاس آج ( پیر) کے روز ہو گا جس میں زری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسی دن پریس کانفرنس میں زری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ معاشی ماہرین کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن