• news

سپریم کورٹ میں کل عمران حکومت ہٹانے سے متعلق اپیلوں پر سماعت ہو گی

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر بین الاقوامی سازش(سائفر)کے ذریعے انکی حکومت ہٹانے سے متعلق تحقیقات کیلئے دائرچیمبر اپیلوں پر سماعت (کل)منگل کو  ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس سردار طارق مسعودکل اپیلوں کی سماعت کرینگے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوے انہیں واپس کر دیا تھا جس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کردی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن