• news

ملک کے بیشتر  علاقوں میں  آج  موسم سرد اور خشک رہے گا

اسلام آباد(خبرنگار)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر میدانی اقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر)خیبرپختونخوا: مالم جبہ 22، دیر (زیریں 14 اور بالائی)8، سیدو شریف، بونیر 12، پاراچنار 06، کاکول، پٹن 03، بالاکوٹ، کالام 02 ، کشمیر: مظفرآباد (ائر پورٹ 20 اور سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 18، راولاکوٹ 08، کوٹلی 03، پنجاب: مری 06، ڈی جی خان (فورٹ منرو) 05، اٹک 03 ،اسلام آباد ) ائر پورٹ ،بوکرا ) 01 اور گلگت بلتستان:چلاس ، گو پس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برف باری (انچ): برف باری (انچ): مالم جبہ 11، پاراچنار 3.5، راولاکوٹ 03، مری 2.5، گوپس، دیر (اپر)، کالام 01، استورمیں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی آج ریکارڈکیے گئے کم سیکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،زیارت منفی 11، قلات ،گوپس منفی 08، استور، کالام منفی 07، ہنزہ منفی 06، مالم جبہ ،اسکردو منفی 05، بگروٹ ،مری ،کوئٹہ ،ژوب منفی 04، دالبندین اورپاراچنارمیں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن