• news

فروری میں 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی: سٹیٹ بنک 


کراچی (این این آئی) ملک میں رواں سال فروری میں 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق فروری میں ہوئی ساری بیرونی سرمایہ کاری ملک کے نجی شعبے میں آئی، فروری کی براہ راست سرمایہ کاری دس کروڑ 9 لاکھ ڈالرز اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری 56 لاکھ ڈالرز رہی جبکہ فروری میں  سرمایہ کاری کا سرکاری شعبے کا کھاتہ صفر رہا۔سٹیٹ بنک نے بتایا  رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا کھاتہ بیلنس ہونے کے بعد 23 کروڑ ڈالرز منفی ہے۔ آٹھ مہینوں میں سرکاری نے ایک ارب ایک کروڑ ڈالرز میعاد پوری ہوئے تمسک کی ادائیگی پر خرچ کیے۔ آٹھ مہینوں میں نجی سرمایہ کاری 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہی جو گئے مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں سے ساڑھے 22 فیصد کم ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری گئے سال کے مقابلے 40 فیصد کم ہوکر 78 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز ہے۔ پاکستانی شیئرز بازار سے گئے برس کی طرح رواں سال آٹھ مہینوں میں بھی سرمایہ کاری کا اخراج رہا۔ رواں سال آٹھ مہینوں میں 84 لاکھ ڈالرز نکالے ہیں جو گئے سال کے مقابلے 97 فیصد کم خروج ہے۔

ای پیپر-دی نیشن