• news

دہشتگرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں ، عنقریب منہ  چھپا کر آنا پڑے گا : مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھْپ کر ہی عدالت آتے ہیں، وقت دور نہیں منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے حوالے سے کہاکہ پولیس کے سر توڑنے، پٹرول بم پھینکنے، جوڈیشل کمپلیکس پہ مسلح جتھوں سے حملہ آور ہونے کے بعد  بیوی تمہاری  ڈر گئی؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ  مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پہ دیکھتے تھے، اْس وقت شرم اور حیا  تھی؟ ،مریم نواز کے بیڈروم میں رات کوگھسنے کا آرڈر دیتے شرم آتی تھی؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب کوحملہ کرنیکاحکم دیتے شرم آتی؟ فریال تالپور کوعید پر ہسپتال سے گھسیٹ کر لاتے ہوئے اورمسجدِ نبوی اور لندن میں مجھ پرحملہ کراتے شرم آئی؟ ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پنکی باجی کو ہیرے،انگوٹھیاں لیتیڈرلگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟ ۔

ای پیپر-دی نیشن