• news

پچھلے رمضان کی نسبت اس بار 48 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں : ادارہ شماریات 


لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) ایک سال میں بہت کچھ بدلا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بدل گئیں۔رواں سال رمضان شروع ہونے سے تقریباً دس روز قبل وفاقی ادارہ شماریات  کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 48 چیزیں مہنگی ہوئیں، گزشتہ سال کلو آٹا 71 روپے کا تھا آج 160 روپے کا ایک کلو ہے، آٹا 109 فیصد مہنگا ہوا ہے تو اس سے بنی ڈبل روٹی 120 فیصد مہنگی ہوئی۔رمضان میں تلی اشیاء کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ بیسن پچھلے رمضان 177 روپے کلو تھا اور اب 278 روپے کلو ہے، تیل بھی 625 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن