• news

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا  مختلف بل پیش کئے جائیں گے


اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) پیر کو دن بارہ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہو گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کرینگے۔ اجلاس کے دوران عالیہ کامران وزیر داخلہ کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والی فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گی جو انسانی سمگلنگ کے واقعات سے متعلق ہے جس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب صحافیوں اور میڈیا پیشہ وروں کا تحفظ ایکٹ ئ2021 میں ترمیم کرنے کا بل، صحافیوں اور میڈیا پیشہ وروں کے تحفظ کا ترمیمی بل 2023ءپیش کرینگی۔ وزیر اطلاعات پریس، اخبارات، نیوز ایجنسیز اور کتب رجسٹریشن آر ڈیننس 2002ءمیں ترمیم کرنے کا بل، پریس، اخبارات، نیوز ایجنسیز اور کتب رجسٹریشن ترمیمی بل 2023ءپیش کرینگی۔
اسمبلی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن