ڈنمارک : ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی ، پاکستان سمیت مسلم ممالک کی مذمت
ڈنمارک (نوائے وقت رپورٹ) ڈنمارک میں ترک سفارتخانے کےسامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔ ڈنمارک میں ترک سفارتخانے کے سامنے قرآن حکیم کی بے حرمتی کی پاکستان سمیت دنیا بھر نے شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے۔ دفتر خارجہ پاکستان نے ڈنمارک حکام سے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے۔ نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ترکیہ، سعودی عرب اور قطر نے گھناﺅنے اقدام کو اشتعال انگیز عمل قرار دیا ہے اور اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں بھی اسلاموفوبیا کے واقعات روکے نہیں جا سکے۔ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو فوری روکا جائے۔