• news

کراچی سے پشاور جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی


حیدرآباد (نیٹ نیوز) کراچی سے پشاور جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ سفر کے دوران ایک بوگی ٹوٹنا شروع ہو گئی۔ مسافروں کی شکایت پر ڈرائیور نے حاضردماغی سے ٹرین کو بھولاڑی سٹیشن پر روک لیا۔ ٹرین کا سفر مزید جاری رہتا تو بوگی علیحدہ ہو سکتی تھی۔ متاثرہ بوگی کو ٹرین سے علیحدہ کرکے ٹرین کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔
بال بال

ای پیپر-دی نیشن