حج درخواستوں کیلئے بنک کھلے رہے‘ آج نئے اوقات کے مطابق اوپن ہونگے
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھرکے تمام بنک اور مالیاتی ادارے 4 روز کی تعطیلات کے بعد آج نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ مالیاتی ادارے پاکستان ڈے کی مناسبت سے 23 مارچ کو عام تعطیل، 24 مارچ کو زکٰوة کٹوتی اور ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بند رہے۔ حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مجاز بنکوں کی برانچیں اتوار کے روز بھی کھلی رہیں۔ سٹیٹ بنک نے 14 مجاز بنکوں کو ہدایت کی تھی وہ ملک بھر میں اپنی نامزد برانچوں کو ہفتے اور اتوار کے روزصبح 9بجے تا دو پہر 2دو بجے تک کھلا رکھیں۔
بنک