• news

صدر کا خط آئینی، جواب بیہودہ طریقے سے دیا گیا: پی ٹی آئی 


لاہور (نیوز رپورٹر +این این آئی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ صدر مملکت کا خط آئین کی بنیاد پر لکھا گیا تھا لیکن وزیراعظم نے اس کا جواب بیہودہ طریقے سے دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگوں نے فسطائی حکومت کے ہتھکنڈوں کو مستر د کیا، پورا پاکستان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، مینار پاکستان کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز کے ذریعے بند کیا گیا، اس حکومتی ظلم اور جبر کی کوئی مثال نہیں ملتی۔جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب ملک ایسے ہی چلے گا تو ملک میں جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں، آنے والا ہفتہ تاریخ کے لیے اہم موڑ ثابت ہوگا، پاکستان کی عدلیہ اب 1950 والی عدلیہ نہیں، عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئیگی۔اسد عمر نے کہا کہ آنے والا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کے لئے ایک فیصلہ کن ثابت ہو گا، آج 1950والی عدلیہ ہے اور نہ ہی پاکستان ہے ۔لاہور کے اندر ایک مڈل کلاس کے پڑھے لکھے نوجوان اظہر مشوانی کے بنیادی حقوق سلب کر لئے جاتے ہیں اگر وہ کوئی ایسی بات کر رہا ہے جو آپ کو پسند نہیں ہے آپ دلیل سے جواب دیں آپ اس کا مقابلہ کریں ، قانون کی خلاف کوئی بات کی ہے آپ الزامات بتائیں مقدمہ درج کریںلیکن اسے لاہور کے اندر سے اغواءکر لیا گیا اور یہی پتہ نہ چلے کون اٹھاکر لے گئے ہیں۔سو فیصد ملک انتخابات کی طرف جائے گا ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ اعلیٰ عدلیہ آئین سے انحراف ہونے دے ، ہماری پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر ہے امید ہے چیف جسٹس بنچ بنا دیں گے اورآج سے ہی سماعت شروع ہو جائے گی ، کوئی شک نہیں فیصلہ کیا آنے والا ہے ، ہم نے اپنے امیدواروں کو کہا ہے کہ وہ حلقوں کے اندر موجود رہیں اور اپنی مہم چلائیں 

ای پیپر-دی نیشن