یورپی یونین نے پاکستان کو بلند خدشات والے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ یورپی یونین نے پاکستان کو بلند خدشات کے ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا۔ پاکستان پر یورپ کے قانونی، معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔ بلند خدشات فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے اور دہشتگرد فنانسنگ روکنے کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے۔