• news

شہدائے کشمیر کی قربانیوں کا فرض ادا کرنے کیلئے سیاسی جدوجہد میںتیزی لانا ہوگی : حریت کانفرنس


جنیوا‘ سرینگر‘ جموں ‘نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت کے بدنام زمانہ جیل میں قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءاور جموںو کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیرمین شبیر احمد شاہ نے کشمیر عوام کو ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زوردیا ہے کہ شہداءکشمیر نے اپنا گرم لہو بہا کر مسئلہ کشمیر کو سردخانے سے نکال کرعالمی سطح پر اجاگر کیا، شہداء کا یہ لہو ہم پر قرض ہے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے (صفحہ4 پر بقیہ نمبر38)
ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد میں تیزی لانا ہوگی تاکہ اپنے مظلوم کشمیری قوم کو بھارت کے جبری قبضے سے آزادی دلاسکیں۔ جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میںکشمیری مسلمانوں کے قتل عام اور انہیں خوفزدہ کرانے کے لئے مودی سرکار نے دہشت گردوں گروپوں کو تربیت اور ہتھیار کی فراہمی تیر کردی ہے ، بھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے پولیس اہلکار وں کے ہمراہ جموں خطے میں مودی حکومت کی طرف سے ولیج ڈیفنس گارڈز کے نام پرقائم کئے گئے دہشت گرد گروپ کو ہتھیاروں کی خصوصی تربیت فراہم کی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دو مختلف مقامات پر سیب کے درجنوں درخت کاٹ دیے ہیں جو بظاہر کشمیریوں کو معاشی طورپر کمزور کرنے کی ایک اور سازش ہے۔ کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے بنیادی انسانی حق، حق خودارادیت کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظفر قریشی نے کہا کہ اگست 2019میں بھارت کی طر ف سے غیر قانونی طورپر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کاسلسلہ تیز کر ہوگیا ہے۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن