اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے‘ سونا 1000 روپے تولہ مہنگا
کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں3پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر283.55روپے ہو گئی جبکہ50 پیسے کے اضافے سے اوپن (صفحہ4 پر بقیہ نمبر39)
مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 285.50 روپے سے بڑھ کر286روپے پر جا پہنچی۔ ادھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں1000 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 5ہزار 600 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 857روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 76ہزار 268 روپے پر جا پہنچی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1957ڈالر پر جا پہنچا۔