• news

حکومت نے 6ماہ میں10ارب،2کروڑ،16لاکھ ڈالر ادائیگی کی،سٹیٹ بنک


کراچی(کامرس رپورٹر) حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں 10 ارب 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران 3 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 6 ارب 76 کروڑ 8 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق اد اکی گئی رقم میںاصل قرضہ کی رقم 8 ارب 27 کروڑ 1 لاکھ ڈالرجبکہ قرض پر سود کی مد میں 1 ارب 94 کروڑ 5 لاکھ ڈالرادا کئے گئے۔
سٹیٹ بنک 

ای پیپر-دی نیشن