صدر مملکت کی ڈنمارک اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ڈنمارک اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے (صفحہ4 پر بقیہ نمبر35)
واقعات کی مذمت کی ہے ،صدر مملکت نے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے نفرت انگیز تقاریر اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا نام نہیں، اس قبیح عمل سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، ایسے واقعات اشتعال انگیز اور اسلامو فوبیا پر مبنی ہے، توہین کا عمل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں اور آزادی اظہار رائے کے جائز اظہار کے اصولوں کے منافی ہے، اسلام انسانیت کو امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، یہ عمل د±نیا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی سطح کو ظاہر کرتا ہے، عالمی برادری اسلامو فوبیا کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے ، شدت پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کرے، صدر مملکت نے رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے کیلئے عملی کوششوں کی ضرورت پر زور دےا ۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر (صفحہ4 پر بقیہ نمبر34)
شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کی اور شہدا کے خاندانوں کو اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر سلام پیش کیا۔صدر مملکت نے حوالدار اظہر اقبال کے والد اور نائیک محمد اسد کے بھائی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ حوالدار اظہر اقبال اور نائیک محمد اسد 20 مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے میں شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے شہدا کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت اور شہدا کے خاندانوں کو اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر سلام پیش کیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے بلندی درجات اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔