شرجیل انعام میمن ریفرنس،احتساب عدالت کو چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے شرجیل انعام میمن ریفرنس،احتساب عدالت کو ریفرنس پر فیصلہ چھ ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے راہنما شرجیل انعام میمن کیس کی (صفحہ4 پر بقیہ نمبر31)
سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔نیب نے شرجیل میمن کیخلاف ٹرائل کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا اسپیشل نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس کا ٹرائل احتساب عدالت میں چل رہا ہے،نیب ریفرنس میں 52میں سے 32گواہان کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں بعد ازاں سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو ریفرنس پر فیصلہ چھ ماہ میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے قراردیا کہ امید ہے احتساب عدالت چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرلے گی۔
شرجیل انعام