سرگودھا میں کانسٹیبل کی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا شہر کے تھانہ اربن ایریا میں تعینات کانسٹیبل تحسین نے شادی شدہ خاتون کو (صفحہ4 پر بقیہ نمبر19)
تھانہ کینٹ کی حدود کے ہوٹل میں لے جا کر مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 376 مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ اربن ایریا میں تعینات پولیس تحسین نے صابر ٹاو¿ن کی شادی شدہ خاتون (ص) بی بی کو تھانہ کینٹ کی حدود خیام چوک کے ہوٹل کے کمرہ نمبر 2 میں لیجا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ کانسٹیبل کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او متاثرین نے درخواست میں تھانہ اربن ایریا کہ پولیس کانسٹیبل تحسین پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 16 مارچ کو اس کو خیام چوک ہوٹل میں لیجا کر اس کے ساتھ کی گئی ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ مدعیہ خاتون کا شوہر منشیات فروشی کا ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ 11 روز قبل ہونے والا واقعہ کو آج رپورٹ کیا گیا ہے۔ اے ایس پی سٹی عثمان عزیز میر کو انکوائری آفسر مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مقدمہ کی تفتیش کو حقائق کی روشنی میں میرٹ پر یکسو کیا جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔