سعودی عرب : کرونا کیسز میں اضافہ ، 2 جاں بحق ، پاکستان میں 50 نئے کیس
اسلام آبادجدہ (این این آئی) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، نئے کیسز میں اضافے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سعودی وزارتِ صحت نے کہا کہ کرونا کے280 نئے (صفحہ4 پر بقیہ نمبر27)
کیسز اور 2اموات ہوئی ہیں۔ سعودی عرب میں 68کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15، طائف میں11 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری طرف پاکستان میں ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 50 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 23 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے2ہزار 818ٹیسٹ کیے گئے لاہور میں 421 افراد میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.90 فیصد رہی۔ اسلام آباد میں 234 میں سے8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 3.42 فیصد رہی جبکہ راولپنڈی میں 295 ٹیسٹوں میں سے 5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.69فیصد رہی۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کرونا ویکسین کی سفاشات میں تبدیلی کر دی۔ جنیوا سے خبر ایجنسی کے مطابق زیادہ خطرے والے افراد کو آخری بوسٹر شاٹس کے بارہ ماہ بعد اضافی خوراک ملنی چاہئے، ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ عمر اور دیگر عوامل کی بنیاد پر کرونا ویکسین کے چھ یا 12 ماہ بعد اضافی خوراک ملنی چاہئے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عمر اور عوامل کی بنیاد پر کرونا ویکسین کے 6 یا 12 ماہ بعد اضافی شاٹ دی جائے۔ میڈیم رسک افراد کیلئے کرونا سے بچا¶ کے دو بنیادی شاٹس کے بعد سالانہ بوسٹر شاٹس ضروری نہیں ہیں۔
کرونا