• news

اثاثے‘ نیب طلبی نوٹس پر فرح خان‘ احسن گجر نے جواب جمع کرا دیا

لاہور (خبرنگار) آمدن سے زیادہ کے اثاثے بنانے کا کیس میں نیب کے طلبی نوٹس پر فرح خان اور ان کے شوہر احسن گجر کے وکیل نے جواب جمع کرا دیاگیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جواب میں موقف اپنایا کہ فرح خان اور ان کے شوہر کو نیب نے آج طلبی کے نوٹس جاری کررکھے ہیں، نیب نے ریفرنس دائر کرنے سے قبل کردار کشی پر مبنی پریس ریلیز جاری کی جو قانون کی خلاف ورزی ہے، نیب کے سیکشن 33 F کے تحت کسی بھی ملزم کو عدالت ہی قانونی ضابطے کے بعد مجرم قرار دے سکتی اور شواہد نہ ملنے پر بری کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے، نیب کے سیکشن 33G کے تحت پریس ریلیز کے ذریعے کردار کشی کرنا قابل گرفت ہے، نیب کردار کشی کرنے پر پہلے ذمہ دار متعلقہ افسران کو سزا دے، نیب کو پرائیویٹ برنس کے معاملے میں تحقیقات کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کا اپنا کاروبار ہے، نیب کی جانب سے کاروباری معاملے کی تحقیقات اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے، جن بنیک اکاوئنٹس کو بنیاد بنا کر چھان بین شروع کی گئی ہے وہ پہلے سے ظاہر کردہ ہیں، فرح خان اور ان کے شوہر نیب کیخلاف ہتک عزت کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن