• news

صادق سنجرانی کا دورہ روس، پارلیمنٹرین،حکومتی عہدیداران سے ملاقاتیں جاری

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی اپنے چار روزہ دورہ روس کے دوران روس کے پارلیمنٹرین اور حکومتی عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ روس کے نائب وزیر اعظم منسٹر الیگزنڈر نوویک،سٹیٹ ڈوما کے چیئرمین وی وی ولودین اورروس کے مفتی اعظم گینوت الدین سے ملاقاتوں کے علاوہ کریملن کی دیوار (Kremlin Wall) کے نزدیک گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر گئے اور پھول چڑھائے۔چار روزہ دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے روس کے اہم ترین حکومتی عہدیداران سے ملاقاتوں کے علاہ روسی فیڈریشن کی فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے انتہائی اہم خطاب بھی کیا۔روسی سپیکر کی جانب سے اعلی سطح وفد کو روس کے دورے کی دعوت اور اعلی ترین فورم سے خطاب دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا پاکستان اور روس کی اپنی ایک سیاسی تاریخ ہے۔پاکستان خطے کے مابین رابطوں کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم سمجھتا ہے اورپاکستان نے ہمیشہ خطے کی ترقی کے ویژن کو فروغ دینے کی پالیسی کی بات کی ہیدورہ روس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ چیئرمین سینٹ اور ان کے وفد نے ماسکو میں تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔انھوں نے روس کی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی اور اپنے اس دور ے کو انتہائی اہم اور یادگار قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن